گزشتہ سال شدیدڈپریشن سے 70 روز علیل رہی، نوشین شاہ۔۔

اداکارہ نوشین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہیں جب کہ گزشتہ برس ان کا ڈپریشن انتہا کو پہنچ گیا تھا اور وہ 70 دن تک انتہائی علیل رہیں۔نوشین شاہ نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات سمیت ذہنی صحت پر بھی بات کی۔نوشین شاہ کے مطابق انزائٹی کا شکار ہونے کے باوجود وہ اینٹی ڈپریشن ادویات لینے سے انکاری تھیں لیکن گزشتہ برس ڈپریشن بڑھ جانے پر انہوں نے ڈاکٹروں کے ڈانٹنے پر ادویات لینا شروع کیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تھراپی، ورزش اور دوسری چیزوں کا بھی سہارا لیا جب کہ ڈپریشن میں والدہ نے ان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن اور انزائٹی جیسے مسائل کو ہمارے سماج میں نظر انداز کیا جاتا ہے، اس کا علاج نہیں کروایا جاتا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔نوشین شاہ نے کہا کہ انسانی دماغ میں بھی 75 ہزار مسائل اور وائرسز ہوتے ہیں، اسے بھی علاج کی ضرورت ہے، ڈپریشن یا انزائٹی ہونے پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا جانا چاہیے۔اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور گزشتہ برس ان کا ڈپریشن بڑھ گیا تھا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کس خاص المیے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں