کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک اور دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل، پریس فریڈم اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ملک بھر کے صحافیوں کے درمیان باہمی رابطوں اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے نائب صدر شاہ محمد ،جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی ،ممبر گورننگ باڈی اظہار خان نیازی اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Facebook Comments
