mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

کے یوجے کا احتجاج، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا۔۔

 نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے  تقدس پامال کرنے اورصحافیوں پر تشدد کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاسیاہ پرچم لہرایا۔مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعے کو آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے اجتماع اور ان کی آواز کی علامت ہیں، ان پر حملہ دراصل پورے ملک کے صحافیوں کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف صحافتی اقدار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ ملک میں جمہوری روایات کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں۔صحافی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافی اپنے اسلام آباد کے ساتھیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔مقررین نے واضح کیا کہ آزادی اظہار اور صحافیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی صحافی شریک ہوئے جنہوں نے کہا کہ صحافی برادری متحد ہے اور کسی بھی دباؤ یا دھونس دھاندلی کو قبول نہیں کرے گی۔مقررین میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جاوید چوھدری ممبر ایف سی سی امتیاز خان فاران ایچ آر سی کے چیئرمین اسد بٹ ایپنک رہنما دادا ظفر پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد  کے یو جے کے جنرل سیکریٹری سردار لیاقت ثروت جبیں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں