کے یوجے ورکرزکے وفد کی اسلم شاہ سے جیل میں ملاقات۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرزکا وفد   صدر فواد محمود کی قیادت میں  سینئر نائب صدر علی سرور  ، ممبر گورننگ باڈی نادر وسیر اور  دیگر ممبران کے ہمراہ  ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ فہیم میمن  سے خصوصی  ملاقات کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صدر فواد محمود اور سینئر نائب صدر علی سرور نے  سینئر صحافی اسلم شاہ کی حالیہ گرفتاری کے بارے میں  تفصیلی گفتگوکی۔۔سپریٹینڈنٹ ملیر جیل فہیم میمن  کی جانب سے سینئر صحافی اسلم شاہ کے ساتھ  بھرپور تعاون کی یقین دہانی  کرائی گئی۔۔ انہوں نے بتایا کہ   جیل میں قیدیوں کے لئے تعلیم ، اچھا صاف ستھرا کھانا ، انگلش لینگویج ، کمپیوٹر سیکشن ، آرٹ سینٹر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی  مدرسہ اور سیکورٹی اور مانیٹرنگ کو مضبوط کرنے کے لئے کیمرے نصب   کرنے کے حوالے سے وفد کو بتایا گیا ۔ سپریٹینڈنٹ ملیر  جیل فہیم نے صدر اور سینئر نائب صدر  کے یو جے ورکرز  کو مزید بتایا کے اس وقت جیل کا وہ حال نہیں جو ۲۰ سال پہلے ہوتا تھا بہت ساری چیزیں بہتر کی ہیں اور مزید کی جا رہی ہیں۔سینئر صحافی اسلم شاہ کو ایک  جھوٹے مقدمے میں ایک ریٹائر سرکاری ملازم کی جانب سے   نامزد کیا گیا جس کی کے یو جے ورکرز بھرپور مزحمت کرتی ہے   ۔ یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب  اسلم شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف ایک تنقیدی سٹوری شائع کی۔صدر فواد محمود اور علی سرور نے  سینئر صحافی اسلم شاہ سے جیل میں تفصیلی ملاقات  اور ان کے ساتھ  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی  اور کہا کہ   کراچی یونین اف جرنلسٹس  ورکرز  آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اور ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے تیار ہے کسی بھی صورت ظالم اور جابر  کے  ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے سینئر صحافی اسلم شاہ کی رہائی کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔پیکا ایکٹ کے تحت  درج  ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کے حوالے سے کراچی یونین اف جرنلسٹس ورکرز کا وفد صدر فواد محمود کی سربرائی میں  ڈائریکٹر  فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی   سندھ سے ملاقات کرے گا،جس میں اسلم شاہ کیس کی پوری تفصیل بتائی جاۓ گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں