کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے پندرہ فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا، کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان چشتی نے ارکان کی اسکروٹنی کے بعد عبوری فہرست کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے موقع پر نئی رکنیت سازی کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ممبرز کی اسکروٹنی کا کام ابھی جاری ہے کیونکہ میڈیا اداروں کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی دشوار اور پیچیدہ کام ہے ، اسکروٹنی کی ابتدائی فہرست تمام اداروں کے یونٹ چیفس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ، ارکان کے یوجے دستور سے گزارش ہے وہ اپنے نام اس فہرست میں چیک کرلیں اگر سہوا کسی رکن کا نام اس فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے یا کسی اور ادارے کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے تو وہ پندرہ فروری دوہزار چھبیس تک اپنے ادارے کے یونٹ چیف سے رابطہ کرلیں یا صدر اور سیکرٹری کے یو جے کے واٹس ایپ نمبروں پر مطلوبہ دستاویز کے ساتھ میسج کردیں، مزید برآں ابتدائی فہرست پر اعتراضات بھی (شواہد کے ساتھ ) واٹس ایپ کیے جاسکتے ہیں۔۔
کے یوجے دستور کی رکنیت سازی مہم کا اعلان۔۔
Facebook Comments
