کے ٹوئنٹی ون ملازمین عیدپرتنخواہ سےمحروم۔۔۔

کے ٹوئنٹی ون نیوز چینل میں ورکرز عید پر بھی تنخواہ سے محروم۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کے ٹوئنٹی ون میں ورکرز کو مارچ، اپریل اور مئی کی سیلری نہیں ملی۔۔ تین ماہ سے سیلری نہ ملنے کی وجہ سے ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پرمجبور ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پی سی آر اور ایم سی آر کے تین چار مرکزی بندوں کو خاموشی سے دو دن قبل سیلری دی گئی لیکن باقی تمام ورکرز اب تک اپنی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ اب جمعہ کو بینک ہونگے جس کی وجہ سے یہ معاملہ اب عید کے بعد ہی ٹلتا نظر آرہا ہے۔ پپو کے مطابق حیرت انگیز طور پر اکاؤنٹس والوں کو بھی سیلری نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ بھی پریشان نظر آرہے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ سیلری نہ ملنے کی وجہ سے چینل میں جمعرات کے روز کہرام مچا ہوا تھا،انتظامیہ نے ورکرز کو صاف کہہ دیا ہے کہ جس نے کام کرنا ہے کرے جس نے ادارہ چھوڑنا ہے چھوڑ دے۔۔دوسری جانب کے ٹوئنٹی ون کی خاتون اینکرپرسن نے اس ساری صورتحال کے پیش نظر استعفا دے دیا ہے۔ وہ اپنے استعفے میں لکھتی ہیں کہ ۔۔میں  اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیتی ہوں اور اپنی خدمات ادارے کو واپس پیش کرتی ہوں۔ یہ فیصلہ ادارے کو گزشتہ ایک سال سے درپیش تنخواہوں کے مسائل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اس ادارے میں موجود موجودہ ملازمین میں سے 25 فیصد سے زائد افراد کو میں نے خود یہاں متعارف کروایا تھا، اور تنخواہوں کے بحران کی وجہ سے ان میں سے کئی افراد مجھے اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرا اخلاقی فرض ہے کہ میں اس ذمے داری کو قبول کروں اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جاؤں۔ اُمید ہے کہ میرا استعفیٰ قبول کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں