کیبل آپریٹرز کی فیس آدھی کردی گئی۔۔

پیمرا اتھارٹی نے اپنے اجلاس میں خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس پشاور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ۔ اتھارٹی نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کیلئے نظر ثانی شدہ سبسکرپشن فیس /ٹیرف کی بھی منظوری دی۔ اتھارٹی نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سبسکرائبر فیس 24روپے سے کم کرکے 12روپے فی سبسکرائبر سالانہ کرنے کی بھی منظوری دی ۔ اتھارٹی نے ٹیرف میں کمی کا فیصلہ ملک بھر کے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ریلیف دینے کی غرض سے کیا جو کہ اقتصادی عوامل کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار ہیں۔ اتھارٹی نے پیمرا کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2018-19 پر نظر ثانی شدہ تخمینہ اور سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20کو بھی منظور کر لیا ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں