اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ایک بار پھر نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خود کبھی ڈراما نہیں بنایا، وہ دوسرو کو کیسے سکھا رہی ہیں کہ ڈراما کیسے بنتا ہے؟یاسر حسین نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نادیہ خان کو اداکاری کے حوالے سے نہیں جانتے، وہ انہیں مارننگ شوز کی میزبانی سے جانتے ہیں۔ان کے مطابق ماضی میں مستنضر حسین تارڑ مارننگ شوز کرتے تھے جو لاجواب ہوا کرتے تھے، پھر نادیہ خان کو ’ہیپی ٹو یو‘ والے مارننگ شوز لے کر آئیں۔انہوں نے نادیہ خان کے مارننگ شوز پر بھی طنز کی اور ہاتھوں کے اشاروں سے ان کے مارننگ شوز کو ’ہیپی ٹو یو‘ والے شوز قرار دیا۔یاسر حسین نے مزید کہا کہ اب اگر نادیہ خان انہیں بتائیں گی کہ ڈراما کیسے بنتا ہے جو کہ انہوں نے کبھی نہیں بنایا تو پھر وہ کیسے ان کی بات مانیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ وہ تو نادیہ خان کی بات نہیں مانیں گے،کیوں کہ انہوں نے خود کبھی ڈراما نہیں بنایا۔ساتھ ہی انہوں نے سب کو پیغام دیا کہ نادیہ خان کی بات کو کوئی بھی سیریس نہ لے۔
کوئی بھی نادیہ خان کو سیریس نہ لے، یاسرحسین۔۔
Facebook Comments
