kamartor mehengai par adakara bhi chup na reh sakin

کمرتوڑ مہنگائی پر اداکارہ بھی چپ نہ رہ سکی۔۔۔

معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کےباوجود لوگ اس لیے بھی احتجاج کے لیے نہیں نکلتے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں شوبز سمیت ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ امین نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کس حد تک ملک کے حالات بدتر ہو چکے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل وہ ڈرامے کی شوٹنگ سے رات کو دیر سے واپس آ رہی تھیں کہ انہیں سڑکیں سنسان نظر آئیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے خالی سڑکیں دیکھ کر انہیں محسوس ہوا کہ خاموشی اور سناٹے سے جلد ہی وہاں پر کچھ نامناسب واقعہ ہو جائے گا۔حاجرہ یامین کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر خوف، مایوسی اور بے بسی چھا گئی ہے۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عوام صرف ایک دن احتجاج کے طور پر پٹرول خریدنا بند کرے تو سب کو پتا چل جائے گا لیکن در حقیقت ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔حاجرہ یامین نے دلیل دی کہ اس وقت ملک کا ہر ایک شہری اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسے صرف اپنی فکر ہے، اس لیے ایسی صورت حال میں گروپ بندی یا احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں