akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

کلب کی لائبریری میں چلڈرن کارنر کے قیام کا فیصلہ۔۔

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی نے اراکین کے بچوں کے لیے کلب کی لائبریری میں ایک چلڈرن کارنر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بچوں کے لیے ٹیکسٹ اور جنرل بکس رکھی جائیں گی،یہ فیصلہ پیر کو لائبریری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ چلڈرن کارنر ایک طرح کا بک بینک ہوگا جس میں اراکین کلب اپنے بچوں کی غیر استعمال شدہ کتابیں جمع کرائیں گے اور وہاں پر دستیاب کتابوں میں سے اپنی ضرورت کی کتابیں مفت لے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ پریس کلب کی لائبریری کا وزٹ کرنے والے بچوں کی ہمت افزائی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں