phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

کلب ممبر کے اہل خانہ پرکلب کے دروازے بند۔۔

لاھورپریس کلب دنیا کا واحدکلب ھے جہاں ایک عرصہ سے وزٹرز کا داخلہ بند ھے ۔۔ یہ پابندی صرف عوام یا جمہوری اختلاف رائے رکھنے والے معززممبران کے مہمانوں کیلئے ھے “خواص”مستثنی’ ہیں ۔۔ افسوس تو یہ ھے کہ ٹارگٹڈ ممبران کے فیملی ممبرز پر بھی کلب کے دروازے بند ہیں اور یہ نیچ حرکت وہ لوگ کر رھے ہیں جو اسے فیملی کلب بنانے کے دعویدار ہیں ۔۔ اس حوالہ سے آئے روز ناخوشگوار واقعات ھوتے رہتے ہیں ۔۔ منگل 16 ستمبر 2025ءکی شب پیش آنے والے ایک واقعہ کی تحریری شکایت کا متن پیش خدمت ھے ۔۔ “درخواست بنام گورننگ باڈی لاھور پریس کلب ۔۔۔ محترمین گرامی ۔۔ میری عمر 76 برس اور عملی صحافت سے وابستگی کا 56 واں برس ھے ۔۔ چند برس قبل لاھور پریس کلب کی جانب سے 1987 ء سے جاری میری کونسل ممبرشپ کو لائف ممبرشپ میں تبدیل کر دیا گیا ۔۔ گزشتہ روز منگل 16 ستمبر 2025ء کی شب 9 بجے میری فیملی ( بشمول 4 مرتبہ کلب کے عہدیدار منتخب ھونے والے میرے بیٹے کے ) کلب پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک لیا گیا ۔۔ میں اس وقت دفتر سے کلب کے راستے میں تھا ۔۔ مجھے فون پر بتایا گیا تو میں نے فوری طور پر عہدیداران گورننگ باڈی کو فون کیا ۔۔ عمران شیخ کا نمبر بند جبکہ محبوب چودھری کا نو ریپلائی رھا ۔۔ میں نے اسسٹنٹ منیجر محمد عقیل سے فون پر درخواست کی کہ وہ میرے بچوں کو میرے آنے تک اینٹری دلوا دیں ۔۔ “بوجوہ” 45 منٹ کی اذیتناک ویٹنگ اور تذلیل کے بعد میرے بچے میرے پہنچنے سے چند منٹ قبل واپس چلے گئے ۔۔ درجنوں معزز ممبران اس تذلیل کےچشم دید گواہ ہیں ۔۔ یہ واقعہ میرے بنیادی آئینی استحقاق اور کلب آئین کی ھی نہیں ، بنیادی انسانی حقوق کی بھی پامالی ھے اور میں اسے اپنے خلاف ٹارگٹڈ فرعونیت سے تعبیر کرتا ھوں۔۔ کیونکہ ماضی میں بھی جب موجودہ صدر اور سیکرٹری اقتدار میں تھے، میرے خلاف جان لیوا قاتلانہ حملوں ، بہیمانہ تشدد اور ٹارگٹڈ انتقامی کاروائیاں ھوئیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں ۔۔ التماس ھے کہ اس ٹارگٹڈ زیادتی کی غیر جانبدار سینئر کونسل ممبران پر مشتمل کمیٹی سے تحقیقات کرا کے اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ،قرین انصاف ھو گا ۔۔ (نوٹ۔۔ بوجہ ویکلی آف رانا عابد منگل 16 ستمبر کی شب 10 بج کر 20 منٹ پر کلب منیجر آفس بند تھا اس لئے تحریری شکایت آج بدھ 17 ستمبر کو جمع کرا رھا ھوں ۔۔ المرقوم ۔۔ اقبال جکھڑ ، لائف ممبر ۔۔ بدھ 17 ستمبر 2025ء ۔۔)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں