کسی صحافی پر تشددکا کوئی جواز قابل قبول نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی۔۔

اسلام آباد پریس کلب واقعے پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان بھی آ گیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ اسلام آباد پریس کلب (آئی پی سی) واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا  کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے انہیں سزا ملنی چاہیے۔تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے۔ پریس کلب، صحافت کے ’’ایوان‘‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے۔پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے کسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس انتظام نہایت ضروری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں