کراچی میں ٹی وی اینکرکو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں مسلح ملزمان کی کار سوار ٹی وی اینکر سے واردات‘ پانچ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون ملزمان چھین کر فرار ہوگئے۔ماڈل کالونی  تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔کورنگی ڈسٹرکٹ میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام تھانیداروں کی بھی موجیں شہری لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاءسے محروم ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 22اگست کی علی الصبح ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں واقع عجوہ چائے کے ہوٹل کے قریب دو نامعلوم مسلح ملزمان نے صبح سویرے کار سوار ٹی وی اینکر سیدسعد الرحمن سے واردات کی‘ مسلح ملزمان پانچ لاکھ روپے مالیت کے آئی فون چھین کر فرار ہوگئے مسلح ملزمان نے گاڑی میں رکے اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیا ءبھی لوٹ لی‘ واردات کا مقدمہ ماڈل کالونی  تھانے میں سید سعدالرحمن کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر376 سال2025درج کرلی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں