کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات 12 فروری کو کراچی پریس کلب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ڈیجیٹل میڈیا میں استعمال کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ میں کانٹینٹ کریئیشن، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے فرق، وی لاگنگ، اسٹوریز کی ویژیولائزیشن اور فوٹیج ورک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر کرائم رپورٹر وا ممبر بابر سلیم اور احمر رحمان نے شرکاء کو عملی مثالوں کے ذریعے سوشل میڈیا کانٹینٹ کی تیاری میں اے آئی کے تکنیکی استعمال سے روشناس کرایا، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا وا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ایکسپرٹ ریحان حیدر نے اے آئی کے نئے ٹولز اور ان کے صحافت میں استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ورکشاپ میں کرائم رپورٹرز کے علاوہ کراچی پریس کلب کے ارکان اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان نے بھی ڈیجیٹل میڈیا اور کانٹینٹ کریئیشن میں اے آئی کے استعمال کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔ شرکاء نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ورکشاپ کو صحافتی امور کی انجام دہی کیلئے جدید تکنیکی مہارت کو ناگزیر قرار دیا۔
