لاہور کرائم رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے پہلی بار لاہور پریس کلب میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 99کرائم رپورٹرز نے حق رائے دہائی کا استعمال کیا ،نتائج کے مطابق علی ساہی 50ووٹ لیکر دو سال کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل احمد فراز نے 49ووٹ حاصل کئے، سنئیر نائب صدر کے لئے حماد اسلم ،نائب صدر کے لئے احمر کھوکھر،جنرل سیکرٹری کے لئے مجاہد شیخ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سرفراز خان اور خزانچی کے لئے عمر یعقوب منتخب ہوئے ،اس کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے لئے حسن خالد ،مرزا رمضان بیگ،خرم ملک،علی چوہدری اور فراز نظام کامیاب قرار پائے۔انتخابات کا کامیاب انعقاد کروانے پر تمام کرائم رپورٹرز نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا ،ارشد انصاری نے تمام کامیاب امیدواران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناوزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے لیے ایک تاریخ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے علی ساہی کوکرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کا صدر ، حماد اسلم کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے احمر کھوکھر کو نائب صدر ، مجاہد شیخ کو جنرل سیکرٹری،سرفراز خان کو جوائنٹ سیکرٹری اور عمر یعقوب کو خزانچی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔عظمٰی بخاری نے خالد ، رمضان بیگ ، خرم ملک ، علی چوہدری اور فراز نظام کو گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار کرائم رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے مفادات کا بھی تحفظ کریں گے۔علاوہ ازیں صدر کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد اشفاق ،سیکرٹری محمد ہارون ، سئنیر نائب رانا یاصف ، نائب صدر شیخ زین العابدین، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار نعمان نور چوہدری ، فنانس سیکرٹری رانا بلال ، انفارمیشن سیکرٹری سلیمان اعوان اور سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا ندیم خالد کی جانب سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر علی ساہی ، حماد اسلم سینئر نائب صدر ، احمر کھوکھر نائب صدر ، مجاہد شیخ جنرل سیکرٹری ، سرفراز خان جوائنٹ سیکرٹری ، عمر یعقوب خزانچی اور گورننگ باڈی کے نومنتخب ممبران حسن خالد، فراز نظام ، خرم ملک ،علی چودھری اور مزرا رمضان بیگ کو مبارکباد ۔ صدر کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد اشفاق نے پیغام مین کہاکہ منتخب نمائندوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کریں گے