nasir adeeb film writers association ke tahayaat chairman muntakhib

کئی ہدایتکار صائمہ سے شادی کے خواہشمند تھے، ناصرادیب۔۔

سیینئر فلم ساز اور معروف مصنف ناصر ادیب نے کہا ہے کہ  سید نور صائمہ کی زندگی میں آئے تو مجھے اس کا علم ہوا، تاہم اس تعلق کی اس وقت تصدیق نہیں تھی۔ میں اس بات پر حیران تھا کہ صائمہ جیسی سنجیدہ اور باپردہ طبیعت کی خاتون سید نور کے ساتھ رشتہ کیسے جوڑ سکتی ہیں۔حال ہی میں’’ دی بلیو ٹروتھ ڈیجیٹل‘‘ کے لیے عبدالحئی صدیقی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ناصر ادیب نے اداکارہ صائمہ اور ہدایتکار سید نور کے خفیہ نکاح پر تفصیل سے بات کی۔ ناصر ادیب نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں صائمہ اور سید نور کی شادی کی خبر ملی، جو ان کی فلم کے ایک پروڈیوسر کرامت گجر نے طے کروائی تھی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے۔  اس شادی پر پوری فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی تھی کیونکہ کئی ہدایتکار صائمہ سے شادی کے خواہش مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل برداشتہ نہیں تھے لیکن شدید حیرت ضرور ہوئی کہ صائمہ نے سید نور کا انتخاب کیوں کیا۔ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سید نور کے خلاف تھے، تاہم ایک دن قرآن پاک کے ترجمے کی تلاوت کے دوران انہوں نے یہ آیت پڑھی کہ ’’پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہوتی ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے‘‘۔ اس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ صائمہ ایک نیک سیرت اور لالچ سے پاک خاتون ہیں، اگر انہوں نے سید نور سے شادی کا فیصلہ کیا ہے تو اس میں یقیناً کوئی بھلائی ہوگی۔ اسی لمحے انہوں نے اپنے تمام شکوے ختم کردیے۔انہوں نے مزید کہا کہ صائمہ نہایت سادہ مزاج خاتون تھیں، نہ زیادہ دوستیاں رکھتی تھیں اور نہ ہی کسی سکینڈل کا حصہ بنیں۔ ان کے بقول صائمہ کا واحد سکینڈل سید نور کے ساتھ منسوب کیا گیا، اور ایک سکینڈل ہر عورت کا حق ہوتا ہے۔ناصر ادیب نے کہا کہ اگرچہ سید نور وقت کے ساتھ نہیں بدلے، لیکن انہوں نے ذاتی رنجشیں ختم کر کے معاملہ ختم کر دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں