data leak case sahafi par fard jurm 9 november ko

ڈیٹا لیک کیس،صحافی  پر فردجرم 9 نومبر کو۔۔

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا ایف بی آر ڈیٹا لیک کرنے کے کیس میں شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین پر 9 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 9 نومبر کو مقرر کر دی۔شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری پر ہیں، امریکا میں موجود شریک ملزم احمد نورانی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے چکی ہے۔سابق آرمی چیف کے اثاثہ جات سے متعلق احمد نورانی نے 20 نومبر 2022 کو خبر شائع کی تھی۔ خبر میں سابق آرمی چیف اور ان کے اہلِ خانہ پر ٹیکس ریٹرنز اور اثاثہ جات میں اضافے کا الزام ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں