ڈیلی پاکستان کا نوجوان صحافی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔۔

لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حسن صدیقی ڈیلی پاکستان کی  پارکنگ سے نکل کر ابھی مین روڈ پر آئے ہی تھے کہ مخالف سمت سے ون وے کی خلاف ورزی کرتی ہوئی تیز رفتار موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں حسن شہزاد صدیقی  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تھانہ گلبرگ میں دی گئی درخواست کے مطابق لبرٹی چوک پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےدو موٹر سائیکل سواروں نے حسن صدیقی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری  اور موقع سےفرار ہو گئے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو  گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔واضح رہے کہ حسن صدیقی گزشتہ کئی برسوں سے  ڈیلی پاکستان ڈیجیٹل اور ایس اے ٹائمز   سمیت دیگر صحافتی اداروں سے منسلک رہے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں