ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع۔۔۔

لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی جوئے کی ایپ کی  تشہیر کے مقدمہ میں حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،عروب جتوئی نے جوئے کی ایپ کی تشہیر اور اس کی ترغیب دینے کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،،درخواست گزار عروب جتوئی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکیں،عدالت ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرئے،عدالت نے حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ضمانت کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے،درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا جا سکا،سعد الرحمٰن کی بیوی ہونے کی وجہ سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا،عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں