ڈراموںمیں ہلکے پھلکے رومانس پر تنقید کیوں کی جاتی ہے، اداکارہ رمشا خان۔۔

اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کو خصوصی رعایتیں دی جاتی ہیں جب کہ خواتین کو ان سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر کسی اداکارہ سے معمولی غلطی بھی ہو جائے تو اسے فوراً ذمے دار ٹھہرا دیا جاتا ہے۔رمشا خان نے  ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’بریانی‘ سمیت شوبز انڈسٹری میں موجود رویوں پر کھل کر بات کی۔ان دنوں رمشا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل ’بریانی‘ میں خوشحال خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں دونوں کو یونیورسٹی کے طلبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ڈرامے میں ان کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے، تاہم ناظرین کے ایک طبقے کو دونوں کے درمیان حد سے زیادہ بے تکلفی اور جسمانی قربت پسند نہیں آئی اور انہیں لگا کہ ایسے مناظر ٹی وی پر نہیں دکھائے جانے چاہئیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رمشا خان نے کہا کہ ان کے خیال میں آج کل تعلیمی اداروں میں ایسا ہی ہوتا ہے، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور جب وہ خود اسکول میں تھیں تو یہ سب عام تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایسا کچھ نہیں دکھایا جا رہا جو دیگر ڈراموں میں نہیں ہوتا، اگر تشدد اور تھپڑ جیسے مناظر پر اعتراض نہیں کیا جاتا تو پھر ایک ہلکے پھلکے رومانس پر تنقید کیوں؟ یہ ایک ہلکا پھلکا رومانوی ڈراما ہے اور لوگوں کو اسے انجوائے کرنا چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری عوام اداکاراؤں کو ایک خاص سانچے میں ہی دیکھنا چاہتی ہے، جب کہ اداکاروں کو ہر چیز کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے اس تاثر پر بھی بات کی کہ ناظرین اکثر سمجھتے ہیں کہ ڈرامے میں اداکارہ کا جو کردار ہوتا ہے، وہ حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی ہوتی ہے، حالانکہ حقیقت میں وہ اس کردار سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں