ڈان نیوزمیں ڈاؤن سائزنگ کا آغاز۔۔

 ڈان نیوز میں ڈاؤن سائزنگ شروع کردی گئی۔۔ میڈیا انڈسٹری میں کئی روز سے یہ افواہ سرگرم تھی کہ ڈان نیوز میں فہرستیں تیار ہوگئی ہیں اور اب بہت جلد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ڈاؤن سائزنگ کا آغاز ہوگا۔۔ گزشتہ روز اچانک اسلام آباد بیورو میں ایک کیمرہ مین کو برطرف کردیا گیا جب کہ دوسرے کیمرہ مین نے برطرفی کا نوٹس وصول کرنے کے بجائے استعفا دینے کو ترجیح دی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد بیورو میں ایک سینئر رپورٹر سمیت تین رپورٹرز کو بھی جلد نوٹس مل جائے گا، انہیں آگاہ کردیاگیا ہے کہ ستمبر کا مہینہ ان کا چینل میں آخری مہینہ ہوگا۔۔ ڈاؤن سائزنگ کی فہرست میں شامل مزید افراد کو بھی دو سے تین روز میں نوٹسز مل جائیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورومیں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، اور ہر شخص کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔۔ دوسری طرف کراچی ہیڈآفس میں کچھ عرصہ پہلے او ایس آر کے ہیڈ نے استعفا دے دیا تھا اب این ایل ای ہیڈ نے بھی استعفا دے دیا ہے ،کئی این ایل ایز چھوڑ کر دیگر چینلز میں سوئچ کرگئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں