ڈان نیوز کا اینکر مستعفی، پی ٹی وی ورلڈ جوائن کرلیا۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈان نیوزکے سینئر اینکر عادل شاہ زیب نے ڈان نیوز کو خیرباد کہہ دیا ہے، پپو کے مطابق وہ اس ہفتے اپنے آخری چار پروگرام کریں گے، چار ستمبر کو عادل شاہزیب کا ڈان نیوز پر آخری پروگرام ہوگا۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ عادل شاہ زیب نے پی ٹی وی ورلڈ بطور نیوز ہیڈ جوائن کرلیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ عادل شاہزیب کی ٹیم کے اراکین کو ڈان انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ ستمبر ان کا آخری مہینہ ہوگا اس دوران وہ اپنا بندوبست کرلیں، پی ٹی  ورلڈ چونکہ انگریزی چینل ہے اس لئے عادل شاہ زیب اپنی ٹیم کے بغیر اسے جوائن کررہے ہیں جہاں وہ کوئی پروگرام نہیں کریں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ڈان نیوز میں گزشتہ کچھ عرصے میں  کئی لوگوں کو نکالاگیا، اگر صرف گزشتہ ماہ یعنی اگست کی بات کی جائے تو اس ماہ ایک درجن ملازمین کو نکالا گیا یا انہوں نے خود استعفا دیا۔۔ پپو کے مطابق ڈان نیوز میں حالات ایسے پیدا کئے گئے کہ لوگ خود بھی استعفے دینے پرمجبور ہوگئے۔۔تیرہ سال سے او ایس آر ڈیسک پر کام کرنے والے انچارج نے اچانک استعفا دیا اور گھر بیٹھ گیا۔۔ چھ سات سال سے این ایل ای کے انچارج کام کے لوڈ کی وجہ سے ادارہ چھوڑ گیا۔ تین سال سے سینٹرل اسائنمنٹ ڈیسک پر کام کرنے مستعفی ہوگیا۔۔ تین این ایل ایز چھوڑ کر چلے گئے اور دیگر اداروں کو جوائن کرلیا۔پی سی آر سے دو لوگ استعفا دے کر چلے گئے۔ایک کاپی ایڈیٹر مستعفی ہوگیا۔۔دو کیمرہ مین کو فارغ کیاگیا، ایک ٹکر آپریٹر کو نکال دیا گیا، گرافگس ڈیزائنر کو بھی نکال دیاگیا، براڈ کاسٹنگ سے ایک شخص استعفا دے کر چلا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ جو لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں یا نکالے جارہے ہیں ان کے متبادل کسی کو نہیں لایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے باقی لوگوں پر کام کا بوجھ بڑھ گیا اور جب کسی پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جائے تو ایک دن وہ بھی چلنے سے انکار کردیتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں