نیوزون میں اس وقت حیرت انگیز صورتحال دیکھنے میں آئی جب چینل کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی اینکر بیگم نے اچانک دفتر میں انٹری دی اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے چینل کی اس خاتون ملازم کو جالیا،جس کی وجہ سے اینکرصاحبہ شدید ذہنی اذیت کا شکار تھیں۔۔ خاتون اینکر نے اس خاتون ملازم کو کافی دیر تک بے نقط سنائی اور یہاں تک کہہ دیا کہ ۔۔میں اپنا گھر تباہ ہونے نہیں دوں گی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر اپنے شوہر کے حوالے سے شدید تحفظات کا شکار ہیں ،نیوزون کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کی جاسوسی کے لئے انہوں نے مختلف لوگ چینل میں چھوڑے ہوئے ہیں جو اینکر صاحبہ کو ان کے شوہر سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون ملازم کو پہلےیعنی سابق انتظامیہ کے دور میں نکالاجاچکا ہے۔۔ لیکن نئی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اسے واپس بلوایا اور اسے سیما طاہر کا کمرہ الاٹ کرادیا۔۔ جس پر طاہر اے خان صاحب نے اس عہدیدار سے کہا کہ ابھی چینل کی ڈیل فائنل نہیں ہوئی آپ نے کیسے اس محترمہ کو سیما کا کمرہ الاٹ کردیا، جس کے بعد فوری طور پر خاتون ملازم کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔۔پپو کے مطابق بعدازاں اعلیٰ عہدیدار نے اپنا شاندار آفس اس خاتون ملازم کو ۔۔دان۔۔ کردیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون اینکر کسی بھی وقت سوشل میڈیا پر بم پھوڑ سکتی ہیں، اور اپنے شوہر کے کرتوت سے متعلق کوئی وڈیو یا پوسٹ شیئر کرسکتی ہیں۔۔
