تیس مئی 2025 کو کراچی ایسٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نوید اصغر شیخ کی عدالت میں ایک اہم مقدمہ زیر سماعت آیا۔ اس مقدمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے افسر عثمان واسع نے چینل 5 کے بیورو چیف ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور چینل 5 کے خلاف ایک کروڑ روپے کے ہتک عزت اور دائمی انجیکشن کے دعویٰ دائر کیا ہے۔عدالت نے نامزد افراد کو 4 جولائی 2025 کو صبح 8:30 بجے طلب کیا ہے، جہاں انہیں ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہو کر دعویٰ کا جواب دینا ہوگا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان اپنے دفاع کے دستاویزات پیش کریں اور تحریری بیان جمع کرانے کی تاریخ پر پیش ہوں۔ اگر ملزمان مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تو مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ ہوگا۔
Facebook Comments
