کراچی کے علاقے ملیر میں چینل فائیو کی خاتون اینکر اور پروگرام ٹیم کو پر حملہ کیا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے ملیر سٹی تھانے سے چند قدم دوری پر چینل فائیو کی پروگرام اینکر انوشہ جعفری ، کیمرا ٹیم پر شرپسند عناصرنے حملہ کردیا۔۔ گاڑی کے شیشے توڑدیے گئے ۔۔ ڈرائیور کی شرٹ پھاڑ دی اور کیمرہ مین، ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اطلاعات کے مطابق چینل فائیو کی ٹیم نے کھلے عام دھڑلے سے مسلمانوں کو شراب بیچے جانے پر نشاندھی کرتے ہوئے چھاپہ مارا تھا ۔۔پروگرام اینکر انوشہ جعفری کے مطابق ایس ایس پی ملیر ، ایڈشنل آئی جی کراچی ،ایس ایچ او ملیر سٹی نے چینل فائیو کی ٹیم کو پولیس موبائل فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔حملہ کرنے والے شرپسند عناصر نے ملیرسٹی سے لے کر ڈرگ روڈ تک چینل فائیو کی ٹیم کا پیچھا بھی کیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔۔
