کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے صحافی اسلم شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیکا کا متنازع قانون آئین اور آزادی اظہار کے خلاف ہے ، وفاقی حکومت اختیارات کاغلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کسی بھی صحافی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔۔
Facebook Comments
