کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کے خلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی اور پی یو جے کے صدر نعیم حنیف کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ جس عجلت اور بددیانتی کے ساتھ پیکا ایکٹ کو پارلیمان سے منظور کرایا گیا اس کے منفی اثرات مرتب ھو رہے ہیں ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیےجاچکے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ قتل ھونے والے صحافیوں کے قاتل گرفتار نہیں ھوئے پیکا کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے صدر طاہر حسن۔ خان نے کہا کہ پیکا کالے قانون کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چائیے ملک گیر احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ھونا چاہیے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ پیکا کے خلاف موثر احتجاج ہوتا تو آج یہ نوبت نہ آتی کہ قیادت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع ھوگیا “پیکا نہیں چلے گا” پورے ملک میں احتجاج کی کال دینی ھوگی حکومتی پریس کانفرنسوں اور تقریبات کا بائیکاٹ کرنا ھوگا اراکین مجلس عاملہ نے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے اور صدر پی یو جے سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ظلم و زیادتیوں،ناانصافیوں اور آزادی اظہار رائے کے خلاف بنائے گئے تمام کالے قوانین فوری واپس لئے جائیں بصورت دیگر حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا دھرنے دیئے جائیں گے۔
