پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی پر بدترین تشدد۔۔۔

کراچی میں پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی پر بدترین تشدد، سکھن تھانے کے ایس ایچ او کا کمرہ ٹارچر سیل بن گیا۔۔ چینل فائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق چینل فائیو کے رپورٹر حافظ قیصر پر پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی پیکا ایکٹ اور بھتہ مانگنے کے مقدمات درج کرلئے۔ حافظ قیصر کاقصور صرف یہ تھا کہ اس نے گیس چوروں کو بے نقاب کیا تھا۔۔ چینل فائیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حافظ قیصر کا بیان حاصل کرلیا۔۔گرفتار صحافی حافظ قیصر کے بیان کے مطابق ۔۔ مجھے ایک ہوٹل سے اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا۔ سکھن پولیس اہلکار تھانے تک مارتے ہوئے لائے۔ تھانے میں لاکر ایس ایچ او کے کمرے میں تشدد کرتے رہے ۔ ایس ایچ او کے کمرے کی سی سی ٹی وی تشدد کا پردہ فاش کردے گی ۔ ڈیوٹی افسر روم میں بھی تشدد کیا گیا۔ مجھے پتہ ہی نہیں ہے میرے خلاف کب یہ مقدمات درج ہوئے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں