کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورنے پیکاترمیمی ایکٹ 2025مکمل طور پر منسوخ کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا کا جابرانہ نفاذ ناقابلِ قبول ہے، کے یو جے دستور کے اجلاس میں پیکا کے تحت اظہارِ رائے پر قدغنوں کی نشاندہی کی گئی اور اس امر پر افسوس کااظہار کیا گیا کہ پیکامیں جھوٹی معلومات پرمبہم سزائیں دی گئیں،ترمیمی ایکٹ کےتحت قابلِ ضمانت جرائم کو ناقابلِ ضمانت بنایا گیا، کے یو جے دستور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے متعلق متفقہ قانون سازی کو یقینی بنایا جائے، صدر کے یوجے دستور نصراللہ چودھری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور پیکا جیسے کالے قوانین کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کااعلان کیا، سیکرٹری کے یوجے دستور ریحان چشتی نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے کمیٹیاں بنانے اورصحافیوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اسکلز ڈیولپمنٹ کمیٹی کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اجلاس میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی و مالی مدد کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اجلاس میں نائب صدورمنصور احمد ،فاروق سمیع، ، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالرحمان،اطہر فاروقی خازن زین علی، انفارمیشن سیکرٹری اظفر وقاص عباسی، ارکان گوررننگ باڈی ریحان حیدر ، عارف حبیب،جنید شاہ،صلاح الدین عباسی،عطاءالرحمن،انعم رزاق،خدیجہ راٹھور اور شفقت عزیز بھٹی نے شرکت کی
پیکا ایکٹ کا جابرانہ نفاذ ناقابل قبول ہے، کے یوجے دستور۔
Facebook Comments
