peca act imran khan ka qanoon hai

پیکا ایکٹ عمران خان کا قانون ہے، رانا تنویر۔۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیکاایکٹ دراصل بانی پی ٹی آئی کا قانون ہے صرف منظور ہمارے دور میں ہوا۔ پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں، وزیراعظم کی وجہ سے تمام وزرا کوبھی دن رات محنت کرنا پڑتی ہے، ہم رات12 بجے تک کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! ایک سال میں مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا، ہماری ایک سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی کوتاہیوں کا بوجھ مسلم لیگ ن کے سر پر ہے۔وفاقی وزیرصنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ کھادوں کی قیمتوں میں استحکام آیا، کھاد کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، پہلی بار ہوا کہ کھاد کی قیمت بڑھی نہ بلیک ہوئی، ہم نے معاشی ترقی کیلئے1 سال میں بیرون ممالک کے ریکارڈ دورے کئے، دوروں کے مثبت اثرات مل رہے ہیں۔رانا تنویرحسین نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی، عمران خان کا مکمل ایجنڈا فتنے پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی نے اداروں کو کمزور کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں