pemra ne joy companies ke ishteharaaat ko notice lelia

پیمرا نے جوئے کمپنیوں کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لےلیا۔پیمرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی، نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پیمرا بھی وزرات اطلاعات اور نشریات کے زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے، کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری سپورٹس چینل پر جوے کی کمپنیوں کے اشتہار نشر کیے گئے تھے، سرکاری اسپورٹس چینل پابندی کے سبب ملیبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں کرسکا۔اس سے قبل پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں اور جوئےکے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔پی ٹی وی کا کہنا ہےکہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں