نومبر سے تنخواہوں کے منتظر آج نیوز کے ورکرز پر اس وقت بم گر گیا جب انہیں جمعہ کو چینل انتظامیہ نے بتایا کہ پیسے ہی نہیں تو تنخواہیں کہاں سے دیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہےکہ آج ٹی وی میں تنخواہ کب ملے گی،چینل انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے، پہلے ورکرز سے کہاگیا تھا کہ جمعہ کے روز چالیس ہزاار سے ایک لاکھ والوں کو سیلری دے دی جائے گی۔جمعہ کے روز جب ملازمین نے تنخواہوں کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو چینل انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ادارے میں تنخواہ کب ہوگی اور کس وقت ملے گی۔۔ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ ادارہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے مقروض ہے اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لنبی جرار نے آج ٹی وی میں تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور آج ٹی وی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ حقوق کا احترام و تحفظ کیا جائے، تنخواہ دار ملازم اجرت کی عدم ادائیگی پر پرپیشان اور ذہنی و مالی مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمہوری حکومت یہ کہتی ہے کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، مگر ہوتا برعکس ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے میڈیا ہائوسز کو واجبات کی ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے، لیکن دوسری جانب تنخواہیں ہی نہیں مل رہیں ۔ انہوں نے حکومت اور آج ٹی وی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی فوری ادائیگی ممکن بنائی جائے۔
