sahafion ko plots ki taqseem

پی یوجے کے عہدیدار کی کار چوری ہوگئی۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ واراکین مجلس عاملہ نے ممبر گورننگ باڈی رانا ذوالفقارعلی کی کارچوری ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ذوالفقار علی کی کارکو فوری برآمد کیا جائے ۔اور ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔یادرہے کہ ممبر گورننگ باڈی رانا ذوالفقارعلی کی گاڑی ہنڈا سٹی کالے رنگ کی کار لاہور کے علاقہ لال پل مسکین پورہ بازار سے 20 اور 21 اکتوبر کی رات ، ہفتہ کے دن صبح سوا چار بجے کے قریب دو موٹرسائیکل سوار افراد آئے اور ایک بندے نے کار کے تالے کھول کر کار چوری کرلی اور فرار ہوگئے تھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں