وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث رہا۔وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بہت لوگ سرکاری ٹی وی میں بیٹھے تھے ،گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں ، میں سرکاری ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں ،جب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو سرکاری ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے ، مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر بیٹھے تھے ،ایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا ، ہم نے میرٹ پر لوگوں کو لگایا۔ ماضی میں جس کو منسٹر چاہتا تھا وہ اینکر لگ جاتا تھا۔
