bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

پی ٹی وی اینکر نے ایس پی کو بزدل اور احمق قراردیدیا۔۔

پی ٹی وی اینکر نے ایس پی کو بزدل اور احمق قراردیدیا۔۔

پی ٹی وی اینکر نجم ولی خان کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے، جب انہوں نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کو “بزدل” اور “احمق” قرار دیا۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک طویل پوسٹ میں نجم نے سوال اٹھایا کہ عدیل جیسے شخص پولیس سروس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔ جب سوشل میڈیا صارفین نے مرحوم ایس پی کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا تو نجم نے اصرار کیا کہ عدیل تعریف یا ہمدردی کے لائق نہیں۔انہوں نے مزید کہا،ایسے لوگوں کو ہیرو مت بنائیں۔ یہ ہمدردی یا رحم کے بھی قابل نہیں، کیونکہ یہ دوسروں کو بھی غلط راستے پر لے جا رہے ہیں۔ بزدلی اور فرار کے راستے پر۔انہوں نے ایکس پر تئیس اکتوبر کو اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ۔۔آپ پولیس میں ایس پی ہیں، اسلام آباد میں تعینات ہیں اور خودکشی کر لیتے ہیں ۔ آپ سے بڑا بزدل اور احمق کون ہو سکتا ہے؟ میں نے نہ کبھی کسی قاتل کو بہادر اور سمجھدار سمجھا ہے اور نہ کسی خودکشی کرنے والے کو۔ یہ بزدل اور احمق لوگ ہوتے ہیں جو نہ اپنے غصے پر قابو پا سکتے ہیں اور نہ اپنے مسائل کا۔۔صحافی اسد طور نے نجم کے بیانات کی سخت مذمت کی اور انہیں “غیر حساس اور ظالمانہ” قرار دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا،لعنت ہو اس شخص پر، اور شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو قومی خزانے سے فنڈ ہونے والے ادارے پی ٹی وی میں اس بے رحم انسان کو عہدہ دے رہے ہیں۔ ایک چار سالہ بچی نے اپنا باپ کھو دیا، پوری فیملی اور پولیس فورس سوگ میں ہے، اور یہ شخص اسے بزدل اور احمق کہہ رہا ہے۔ ایسی گھناؤنی اور بیمار سوچ کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نجم کے تبصروں کو “سنگدل” اور “نامناسب” قرار دیا۔کچھ صارفین نے ایس پی کی موت کے حالات پر سوال اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے یہ خودکشی نہ ہو۔جبکہ دیگر نے کہا کہ اگر احترام کا خیال رکھا جاتا تو خاموش رہنا ہی بہتر ہوتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں