bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

پی ٹی وی ، فواد چودھری اور عطاتارڑ۔۔

پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تختی دوبارہ لگوانے کے لیے فوری ایکشن لیا اور ٹیلی فون بھی کیا ‘‘۔سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ  ’’موجودہ  سیاسی ماحول میں احترام اور تہذیب کے ایسے اشارے بہت کم ملتے  ہیں،  میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ان کی تدبر اور شائستگی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں‘‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں