psl tarana youtube par aik crore views uboor

پی ایس ایل ترانہ، یوٹیوب پر ایک کروڑ ویوز عبور۔۔

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا‘ نے یوٹیوب پر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ایک کروڑ ویوز حاصل کر کے نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔تقریباً ایک ہفتے سے زائد یوٹیوب کی ٹرینڈنگ لِسٹ پر قبضہ جمانے کے بعد ’گروو میرا‘ مذکورہ فہرست کے دوسرے نمبر پر ہے لیکن مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔یوٹیوب پر ’گروو میرا‘ کے ایک کروڑ سے زائد ویوز ہو چکے ہیں، یہ ایک منفرد اعزاز ہے جو ’گروو میرا‘ نے اپنے نام کیا ہے کیونکہ اب تک پی ایس ایل کا کوئی ترانہ اتنے مختصر عرصے میں اتنا بڑا سنگِ میل عبور کرنے میں ناکام رہا ہے۔سیزن 6 کے ترانے کو 3 لاکھ سے زائد لائیکس جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے ترانے کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل کانیا ترانہ معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔ ترانے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑدیئے ہیں،  اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترانہ ناصرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور سعودی عرب میں بھی سرفہرسٹ ٹرینڈز میں موجود رہا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں