sabiq shohar ko bura nahi kehti bushra ansari

پہلی شادی کا انجام خوشگوار نہ تھا، بشری انصاری۔۔

لیجنڈری اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشریٰ انصاری ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ابھرتی ہوئی اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے شادی شدہ زندگی کو بہت آئیڈیالائزڈ کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کی خوبصورت اور محبت بھری شادی دیکھی تھی۔ اسی سوچ کے تحت میں نے بھی شادی کی لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی طرح نکلے۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں گھر میں کیا کر رہی ہوں اور کیا نہیں، اور انہیں ان تمام چھوٹے چھوٹے معاملات پر پریشانی ہوتی تھی۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے دل میں تو ہمیشہ یہی خیال رہا کہ شادیاں پریوں کی کہانی جیسی ہوتی ہے لیکن جب شادی ہوئی الٹا نکلا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں۔یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں