ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ اس سال جاری کیے جانے والے تمام ایکریڈیشن کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو نئے ایکریڈیشن کارڈ کے اجراء کے لئے منعقدہ صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور کمیٹی ممبران سینیئر صحافیوں ذوالفقار مہتو، اعظم ملک اور راؤ دلشادحسین نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ نے ایکریڈیشن کارڈز کے اجراء کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے بھر سے وصول ہونے والی درخواستوں پر متعدد نئے کارڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔
Facebook Comments
