پنجاب اسمبلی پریس گیلری ارکان کے بچوں کو تعلیم، صحت عامہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور۔۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی،، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس کے تحت پریس گیلری کمیٹی کے اراکین اور ان کے خاندانوں کو تعلیم، صحت، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔یہ قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ عظمیٰ بخاری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کا مسودہ اسپیکر آفس کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔قرارداد کے متن کے مطابق، ایوان نے پریس گیلری کمیٹی کے 71 ممبران اور ان کے خاندانوں کو صحت کی سہولیات، تعلیمی وظائف، شادی کے اخراجات اور وفات پر خصوصی مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید برآں، قرارداد میں تجویز دی گئی ہے کہ پریس گیلری کمیٹی کے لیے ایک سالانہ اسپیشل گرانٹ مختص کی جائے، جس کے لیے باقاعدہ جامع پالیسی، ضابطہ جات اور قانون سازی کی جائے تاکہ اس سہولت کو باقاعدہ اور شفاف انداز میں نافذ کیا جا سکے
پنجاب اسمبلی پریس گیلری ارکان کیلئے قرارداد منظور۔۔
Facebook Comments
