press club ke wafad ki dg mda se mulaqaat

پریس کلب کے وفد کی ڈی جی ایم ڈی اے سے ملاقات۔۔

 ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکیم 45 میں کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس کے معاملات پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد اور سیکریٹری پلاٹس ڈویلپمنٹ کمیٹی شمس کیریو کی ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو سے ملاقات، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ طویل عرصے سے نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم بلاک 12 میں کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس پر ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں، ترقیاتی اسکیموں کے زریعے بلاک 12 کا ڈویلپمنٹ ورک مکمل کرایا جائے تاکہ اراکین پریس کلب اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کرسکیں۔ سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو نےڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا طےشدہ 20/80 پیمنٹ فارمولا ملیر ہاؤسنگ اسکیم اور تیسر ٹاؤن بلاک 22 اور 23 میں تاحال لاگو نہیں ہوا ہے اسے حکومت سندھ کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر سیٹل ہونا چاہیے تاکہ ایم ڈی اے میں الاٹمنٹ اور پزیشن آرڈر جاری ہوسکیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نسیم الغنی سہتو نے کراچی پریس کلب کے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایم ڈی اے حکام کو حکومت سندھ سے رابطہ کرنے اور تمام مالی معاملات کو قانون کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ ہم ایم ڈی اے کی لیز پر کام کر رہے ہیں اور ایم ڈی اے کی آباد کاری کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں