peca ke khilaaf ki samaat wafaq ko mazeed 2 haftay ki mohlat

پریس کلب کے سابق نائب صدر کو پیکا کیس کا نوٹس جاری۔۔

پاکیستان  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ۔ورکرز  نے سنئیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے سابق نائب صدر عرفان خان کو پیکا ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار  دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ورکنگ جرنلسٹس کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ فورا بند کیا جائے۔ پی ایف یوجے ورکرز کے صدر  شمیم شاہد ، سیکرٹری جنرل  راجہ ریاض اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان کی آواز دبانے کیلئے پیکا جیسے قوانین کا استعمال انتہائی قابلِ افسوس اور غیر جمہوری عمل ہے۔  عرفان خان ایک ذمہ دار، پیشہ ور اور بااصول صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق سامنے لانے کیلئے کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے صحافیوں کے خلاف مقدمات، نوٹسز اور دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کا استعمال ناقابلِ قبول ہے، اور ہم ایسے تمام اقدامات کو آزادیٔ اظہار اور آئین پاکستان میں دی گئی بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ ہم نے اس قا نون کے خلاف چارہ جوئی کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے اور وہاں پر بھی اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں،پی ایف یو جے ورکرز  نے مطالبہ کیا ہے  کہ ایک ذمہ دار صحافی عرفان خان کو جاری کردہ نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اگر حکومتوں نے ان جابرانہ اقدامات  اور غیر ذمہ داران افسران کو انتقامی کارروائیوں سے نہ روکا تو ملک بھرمیں احتجاج کیا جاے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں