پریس کلب کے راستے بند کرنے کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، ڈپٹی کمشنر جنوبی۔۔

صدر کراچی پریس کلب فضیل جمیلی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو سے خصوصی ملاقات کی اور اس  مواقع پر کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکوں کی بندش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ اس غیر قانونی اقدام سے کراچی پریس کلب کے اراکین اور اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ یہ عمل آزادی اظہار کے بھی خلاف ہے، اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں بلاک نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے یقین دلایا کہ مستقبل میں اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں