لاہور پریس کلب میں معزز ممبران اور انکے اہلخانہ کےلئے مائے ٹیسٹ لیب کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ماہرغذائیت ڈاکٹر فائزہ، ماہر نفسیات ڈاکٹر فریال، ڈاکٹر عمر ریاض ، مائی ٹیسٹ لیب کے مارکیٹنگ منیجر عبدالرحمن ، عثمان ادریس سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔میڈیکل کیمپ میںشرکت کرنے والے والوں کے ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ، سی بی سی سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور معائینہ کے بعد ادویات بھی مہیا کی گئیں ۔ لاہورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب نے میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد میں تعاون پر مائی ٹیسٹ لیب کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ لاہورپریس کلب میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد معززممبران اور ان کے اہلخانہ کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیت پہنچانا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انھوں نے بتایاکہ لاہورپریس کلب اور مائی ٹیسٹ لیب کے ساتھ معاہدے کے مطابق ممبران اور ان کے اہلخانہ کو میڈیکل ٹیسٹوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ میڈیکل ٹیسٹوں کے لئے گھروں سے فری سمپل وصول کرنے اور ڈاکٹرز سے مشورہ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔۔
Facebook Comments
