پریس کلب میں  شطرنج مقابلے،فاتحین کو نقدانعامات۔۔

لاہور پریس کلب کے دوسرے چیں ٹورنامنٹ میں عدنان بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیسں ٹورنامنٹ چیمپئین شپ جیت لی ۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لاہور ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاہور پریس کلب کی تاریخ کے دوسرے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ چیں ٹورنامنٹ کے میچز دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔ تمام ممبر ان کھلاڑیوں نے بھر پور تیاری کے ساتھ شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن ریاض احمد بھٹی جب کے تیسری پوزیشن پر سید بدر سعید فاتح قرار پائے ۔ لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب نے چیں ٹورنامنٹ کے فاتحین میں کلب کی جانب سے نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ انھوں نے چیں ٹورنامنٹ کے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیں ایک اعلی ذہنی مہارت کا کھیل ہے اور ہمیں فخر ہے کہ کھیلوں کے دیگر میدانوں کی طرحچیس میں بھی صحافی بہترین مہارت کے حامل ہیں۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ اور دیگر ملکی سطح پر بھی ممبران کے لئے چیں ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا اور سینئر صحافی ڈاکٹر رفیع جمال اور ان کی ٹیم کو چیں ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں