media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa

پریس کلب میں آج میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 15 سو سالہ یوم ولادت کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے 4 ستمبر بروز جمعرات سہ پہر 3:30 بجے میلاد النبی کانفرنس بعنوان “سیرت رسول اور انسانی حقوق ” کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مدینہ منورہ سے جید اسلامی سکالر اور صحافی کالونی مسجد اور قرآن سنٹر کے سربراہ جناب ڈاکٹر احمد علی سراج ایمان افروز خطاب کرینگے۔ تلاوت قرآن مجید مسجد نبوی شریف سے فارغ التحصیل حافظ قرآن قاری صالح آل سراج کرینگے جبکہ نامور ثنا خوان رسول گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ کانفرنس کی صدارت لاہور پریس کلب کے صدر جناب ارشد انصاری کرینگے جبکہ جنرل سیکرٹری زاہد عابد مہمان خاص ہونگے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر احمد علی سراج 5 ستمبر کو صحافی کالونی کی جامع مسجد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطبہ جمعہ بھی دینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں