press club or Enablers ke darmiyan muaiday

پریس کلب اور “ان ایبلرز” کے درمیان معاہدے ۔۔۔

لاہورپریس کلب کے معزز ممبران اور ان کے بچوں کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید علوم میں کیپسٹی بلڈنگ بڑھانے کے لئے ENABLERS کے ساتھ معاہدہ طے پاگیاہے ۔ لاہوپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور ENABLERS کے سی ای اوثاقب اظہر نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔ لاہورپریس کلب کے ممبران گورننگ باڈی عالیہ خان، حافظ عدنان لودھی، رضا محمد، نفیس قادری، پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز میاں، سابق سیکرٹری شفیق اعوان، سابق فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، سینئر صحافی نعیم مصطفی،فرحان علی خان، ڈاکٹر شجاعت حامد، سید شکیل حسین گیلانی ، کارپوریٹ ہیڈENABLERS عماد اسحاق،آپریشنل منیجر ENABLERS سکولز زوہیب شاہد اور دیگر بھی معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔ معاہدے کے مطابقENABLERS ممبران اور ان کے بچوں کو آئی ٹی کے مختلف پروگرامز میں سکالرشپس مہیا کرے گا اور تمام پروگرامز میں پچیس فیصد رعائت کے ساتھ ساتھ سالانہ3 فل سکالرشپ بھی دی جائیں گی جبکہ ENABLERS سکولز کے تمام کیمپس میں پچیس فیصد رعایت کے ساتھ ساتھ ہر کیمپس میں سالانہ دو بچوں کو فل سکالرشپ بھی دی جائے گی۔ لاہورپریس کلب اور ENABLERS کے تعاون سے صحافیوں کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا سمیت دیگر آئی ٹی سیکٹر میں خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے جس سے ان کی پروفیشنل ہنرمندی میں اضافہ کیاجائے گا ۔آئی ٹی کیپسٹی بلڈنگ میں اضافہ کے لئے ورکشاپس اور سیمینارزبھی منعقد کئے جائیں گے ۔ ENABLERS کے سی ای او ثاقب اظہر نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں موبائل اور کمپیوٹرکے ذریعے دنیابھرمیں لمحہ بہ لمحہ رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی بے حدضروری ہے اور اب وہی شخص یا ادارہ کامیاب رہے گا جو ان جدید خطوط پر خود کو استوار کرے گا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کی کیپسٹی بلڈنگ کی ڈیویلپمنٹ کے لئے ہمیں خدمت کاموقع میسر آرہاہے۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے ENABLERS کے ساتھ معاہدہ کرانے پر ممبر گورننگ باڈی رضا محمد اور سابق فنانس سیکرٹری شیراز حسنات کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہاکہ لاہورپریس کلب کے عہدیداران جدید علوم کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اس سلسلہ میں معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے وہ آئی ٹی سیکٹر میں جدید علوم حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاہورپریس کلب میں بھی ایک جدید میڈیا لیب کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گاجہاں ممبران جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفیدہو سکیں گے ۔ انھوں نے آئی ٹی شعبہ میں جدید پروگرامز سکھانے کا معاہدہ کرنے پر ENABLERS کے سی ای اوثاقب اظہر کا شکریہ اداکیا اور انھیں کلب کی جانب سے پھول پیش کئے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں