تھری سکسٹی فائیونیوز چینل کے ڈائریکٹر نیوز نے استعفا دے کر پبلک نیوز جوائن کرلیا۔۔ جیو نیوز، ایکسپریس، دنیانیوز، نیونیوز سمیت تھری سکسٹی فائیو نیوز چینلز میں بطور ڈائریکٹر نیوز اپنے فرائض سرانجام دینے والے عثمان صاحب اب پبلک نیوز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ وہ پبلک نیوزمیں یکم جولائی سےباقاعدہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ تھری سکسٹی فائیونیوزچینل کی انتظامیہ نے کافی کوشش کی کہ انہیں روک لیا جائے لیکن وہ ناکام رہے۔ پبلک نیوزکے کارکنوں میں اس تبدیلی کا سن کر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔ انہوں نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ عثمان صاحب کی آمد سے چینل کے کانٹینٹ میں مزید بہتری آئے گی۔۔
Facebook Comments
