حکومت پاکستان کی جانب سے انگریزی زبان میں عالمی سطح پر ریاستی بیانیہ اجاگر کرنے کی کاوشوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، معتبر صحافتی ویب سائٹ جرنلزم پاکستان ڈاٹ کام کی تہلکہ خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹی وی کا نیلے رنگ کا متعارف کردہ لوگو ریاستی تشخص سے انحراف ہے، عمومی طور پر پاکستان کے ریاستی ادارے قومی پرچم، چاند ستارے اور سبز رنگ کو اپنے سرکاری شناخت کا حصہ بناتے ہیں، اس حوالے سے محب وطن صحافیوں کے ہردلعزیز رہنما چنگیز خان جدون نے یہ اہم معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، چنگیز خان جدون کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریاستی ادارے بالخصوص نشریاتی ذرائع ابلاغ کا پاکستان کی نظریاتی اساس سے انحراف کرنا قابلِ تشویش امر ہے، انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انفارمیشن منسٹری اور پی ٹی وی اعلیٰ انتظامیہ کے ان ذمہ داران کا تعین کریں جو نیلے رنگ کا بچگانہ لوگو منظور کرکے پاکستان کی عالمی جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں، عالمی میڈیا انڈسٹری میں بلیو رنگ کو غیراخلاقی اور نازیبا مواد سے بھی منسوب کیا جاتا ہے، محب وطن صحافیوں نے فوری طور پر پاکستان ٹی وی کے لوگو پر نظرِ ثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پاکستان ٹی وی چینل کا لوگومتنازع ہوگیا۔۔
Facebook Comments
