پاکستان میڈیا کونسل کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری۔۔۔

پاکستان میڈیا کونسل نے سیلاب متاثرین کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ طبی سہولیات کیلیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور اور مرکزی کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب ہر متاثرہ افراد کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ پاکستان میڈیا کونسل اس مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان میڈیا کونسل کی یہ خدمات چیئرمین سچ ٹی وی علامہ سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی صدر مہر حمید انور کی ذاتی دلچسپی اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کی قیادت میں پی ایم سی متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں سچ ٹی وی اور مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین تک فوری امداد پہنچائی جاسکے۔ پاکستان میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں جہاں مستحقین کیلئے مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ ان کیمپس میں خدمات انجام دے گا۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔ پاکستان میڈیا کونسل اور اس کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان کی یہ خدمات محض وقتی نہیں بلکہ طویل مدتی ہیں۔ پی ایم سی نے عہد کیا ہے کہ یہ سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک جاری رکھا جائے گا تاکہ کوئی بھی شخص امداد یا علاج سے محروم نہ رہے۔ پاکستان میڈیا کونسل کے رہنماؤں نے ملک بھر کے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی خدمت خلق کے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں